ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنا آکسفورڈ ڈکشنری میں

تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock
Image caption ’مردوں کا ٹانگیں کھول‘ کر بیٹھنے کو انگریزی میں ’مین سپریڈنگ‘ کہتے ہیں۔جو آکسفورڈ کی آن لائن ڈکشنری میں شامل ہونے والے نئے 1000 الفاظ میں سے ایک ہے۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ مرد بسوں یا ٹانگیں سمیٹھنے کے بجائے ٹانگیں کھول کر بیٹھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ’مردوں کا ٹانگیں کھول کر یا ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟

’مردوں کا ٹانگیں کھول‘ کر بیٹھنے کو انگریزی میں ’مین سپریڈنگ‘ کہتے ہیں۔جو آکسفورڈ کی آن لائن ڈکشنری میں شامل ہونے والے نئے 1000 الفاظ میں سے ایک ہے۔

آکسفورڈ ڈکشنری کی ویب سائٹ نے انگریزی الفاظ کی نئی تعریفوں پر مبنی تازہ سہ ماہی جاری کردی ہے۔

دیگر نئے اندراج جن میں گریگزٹ، بریگزٹ، ہینگری، بیئر، وائن او کلاک اور این بی ڈی شامل ہیں ان کے معنی ’کوئی بڑا مسئلہ نہیں‘ ہیں۔

آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق مختلف قسم کے عوامی الفاظ شامل ہونے زبان کے ’تخلیقی‘ استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔

مدیر کو جب انگریزی میں بڑے پیمانے پر نئے الفاظ کے استعمال سے متعلق خاطرخواہ ثبوت مل جائیں تبھی نئے الفاظ اور جملے ویب سائٹ کا حصہ بنائے جاتے ہیں۔

لیکن آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں ان کا اندراج تب تک نہیں کیا جاتا جب تک ان الفاظ کا جاری تاریخی استعمال نظر نہیں آجاتا۔

آکسفورڈ لینگویج مانیٹرنگ ڈکشنری کے مطابق ہینگری کا استعمال 2012 سے زیادہ دیکھنے میں آیا لیکن 2014 میں اس کا استعمال زیادہ تیزی سے اس وقت بڑھا جب لوگوں میں گلوکوز کی سطح کم ہونے سے غصہ بڑھنے سے متعلق ایک امریکی تحقیق سامنے آئی۔

آکسفورڈ ڈکشنریز کی سینیئر مدیر فیئونا ایم سی فریزنہیں کا کہنا ہے کہ ڈکشنری میں مختلف عوامی الفاظ کے اضافے سے انگریزی کے معیار میں کمی ظاہر نہیں ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ’ہمیشہ نئے عوامی الفاظ موجود ہوتے ہیں۔ میرا یہ خیال ہے کہ جس طرح ہم اب اپنی زندگیاں گزارنے کے عادی ہوچکے ہیں ہمارا ان الفاظ سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔‘

’ہمارا باربار ایسی جگہوں سے گزر ہوتا ہے جہاں یہ عوامی الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور شاید یہ ہماری سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ میرے خیال میں یہ کوئی مسئلہ ہے۔‘