فرانس: خلیجی سیاحوں کے روپ میں چور گرفتار

Image caption یہ دونوں افراد پیرس اور سیاحتی مقام فرنچ رویرا کے علاقے میں مہنگے ہوٹلوں میں کارروائیاں کرتے تھے

فرانس کی پولیس نے دو ایسے چوروں کو حراست میں لیا ہے جو خلیجی ممالک کے سیاحوں کا روپ دھار کر ہوٹل کے کمروں میں نصب تجوریاں چراتے تھے۔

یہ چوری بڑے ہوٹلوں کے استقبالیہ پر پہنچ کر یہ ظاہر کرتے تھے وہ اس ہوٹل میں قیام پذیر ہیں لیکن اُن کے کمرے کی چابی کھو گئی ہے اور اس طرح وہ کمروں تک رسائی حاصل کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کمروں کے دروازوں پر سٹیتھو سکوپ کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کرتے کے کمرا خالی ہے یا نہیں۔

یہ دونوں افراد پیرس اور سیاحتی مقام فرنچ رویرا کے علاقے میں مہنگے ہوٹلوں میں کارروائیاں کرتے تھے۔

ان دونوں افراد کی عمر 56 سال اور 31 سال ہے اور انھیں فرانس میں سینیٹ ایٹنی کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ افراد کی شناخت اس سے قبل ہونے والی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی ویڈیوں اور تصاویر کی مدد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ افراد ہوٹل کے کمروں میں نصب تجوریوں کو الماری سے نکالنے کے بعد سوٹ کیس میں ڈال کر ہوٹل سے باہر لے جاتے تھے۔

فرانسیسی ریڈیو کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 ہزار یورو مالیت کے زیورات، قیمتی کپڑے اور غیر ملکی کرنسی برامد کی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ہوٹل کے کمروں کی 20 چابیاں، ہتھوڑی، چھینی اور سٹیتھو سکوپ نکلی ہے۔

اسی بارے میں