دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

1۔ بائیں ٹانگ میں شہوت کا نقطۂ عروج ہونا ممکن ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیو یارک ٹائمز)

2۔ بے وفائی کی ویب سائٹ ایشلے میڈیسن پرمردوں کے مقابلے میں صرف 0.007 فیصد خواتین اپنے پیغامات دیکھا کرتی تھیں۔

مزید جاننے کے لیے (گزمودو)

3۔اداکار ڈینیئل کریگ بچوں کو پیچش میں دی جانے والی دوا زیادہ شراب نوشی کے بعد ہونے والے ہینگ اوور کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (ڈو یور)

4۔بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر امریکی خلا باز اپنا ری سائیکل کیا گیا پیشاب پیتے ہیں لیکن روسی خلا باز ایسا نہیں کرتے۔

مزید جاننے کے لیے (گارڈیئن)

5۔ کارٹون کردار پوح دا ونی کی ایجاد کردہ کھیل پوح سٹِک کا بہترین فارمولہ ہے PP = A x I x Cd۔

مزید جاننے کے لیے (سٹی اے ایم)

تصویر کے کاپی رائٹ Nasa

6۔برطانیہ میں مصنوعی طور پر اپنے جسم کو بھورا کرنا بہ نسبت دھوپ میں بیٹھ کر کرنے کی فروخت سب سے زیادہ لیور پول میں ہوتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (دا انڈیپینڈینٹ)

7۔ایک سو بلین بلین زمین نما سیاروں کا وجود ممکن ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیو سائنٹسٹ)

8۔ امریکہ میں پٹیل نامی فرد کے بارے میں امکانات ہیں کہ وہ ایک موٹل کا مالک ہو۔

مزید جاننے کے لیے (واشنگٹن پوسٹ)

9۔ امریکی ریاست لوزیانا میں ہر گھنٹے بعد ایک فٹ بال گراؤنڈ کے سائز کی زمین دلدل بن جاتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے

10۔ 1887 میں برطانیہ کی گریٹ ویسٹرن ریلوے میں خواتین کے لیے مختص ایک ہزار سیٹوں میں سے صرف 248 نشستیں بک ہوتی تھیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد خواتین سگریٹ نوشی والے سیکشن میں سفر کرتی تھیں۔

مزید جاننے کے لیے

اسی بارے میں