زیادہ تر یورپی بہت موٹے ہیں: عالمی ادارۂ صحت

تصویر کے کاپی رائٹ weight
Image caption ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے 59 فیصد لوگوں کا یا تو وزن زیاہ ہے یا پھر وہ موٹے ہیں

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ میں رہنے والے زیادہ تر لوگ بہت موٹے ہیں۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ یورپ کی آبادی کے 59 فیصد لوگوں کا وزن یا تو زیاہ ہے یا پھر وہ بہت موٹے ہیں۔

کِس جسم کے لیے کون سی ورزش بہترین؟

’خوراک کی مقدار کم تو موٹاپا بھی کم‘

ڈبلیو ایچ او کے یورپی صحت کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے خطے کے ساتھ ساتھ کچھ ایشیائی مملک میں شراب اور تمباکو کا سب سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارے صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہو سکتا ہے کہ خطے کے نوجوان ’اپنے خاندان کے بڑوں کی عمروں تک نہ پہنچ پائیں۔‘

رپورٹ نے ان ممالک کی تعریف کی جو سرطان اور ذیابیطس جیسے امراض کے کیسوں میں کمی لائے ہیں۔

تاہم رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں 30 فیصد لوگ اب بھی تمباکو نوشی کرتے ہیں جس کی سطح کسی بھی خطے سے زیادہ ہے۔

عالمی سطح پر اس سال شراب کی کھپت میں بھی 11 لیٹر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری طرف زیادہ وزن کے لوگوں کا تناسب 45 سے لے کر 67 فیصد تک ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ’تشویش ناک‘ ہیں۔

ڈبل یو ایچ او کے یورپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوزانا جیکب نے کہا: ’اس رپورٹ میں پیش رفت نظر آتی ہے۔ لیکن اگر تمباکو نوشی اور شراب کی کھپت اسی طرح بڑھتی رہی تو اس پیش رفت میں کمی آ سکتی ہے۔‘

اسی بارے میں