یروشلم میں پرتشدد واقعات میں تین اسرائیلی ہلاک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یروشلم اور وسطی اسرائیل میں پولیس کے مطابق ایک بس پر حملے سمیت تشدد کے واقعات میں کم از کم تین اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یروشلم اور دیگر علاقوں میں تشدد کی حالیہ لہر میں کم از کم سات حملہ آوروں کے علاوہ 17 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان حملوں میں اسرائیلی شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں جھڑپیں، اسرائیلی فائرنف سے دو فلسطینی ہلاک

اسرائیل کی ایمبولنس سروس کے مطابق یروشلم میں ایک بس میں دو افراد نے فائرنگ کی اور مسافروں پر چاقو سے حملہ کیا۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس کے علاوہ یروشلم کے ایک بس سٹینڈ پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی ہے۔ اس حملے میں میں تین افراد زخمی جبکہ شمالی اسرائیل کے علاقے رانانا میں دو افراد زخمی ہوئے۔

بس پر حملے کے فوری بعد پولیس نے حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ ISRAEL POLICE

تل ابیب کے شمالی میں واقع علاقے رعنانا میں ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی شخص پر چاقو سے حملہ کیا جس میں اسرائیلی شہری معمولی زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور کو پکڑ لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق قریب سے گزرنے والے افراد نے اس پر تشدد بھی کیا۔

رعنانا ہی میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ایک شخص نے ایک اسرائیلی خاتون پر چاقو سے حملہ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تشدد کی حالیہ لہر گذشتہ ماہ شروع ہوئی تھی اور اس میں سب سے زیادہ جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس اور اس اطراف میں میں ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں