پیرس حملہ آور کے بھائی کو چھوڑ دیا گیا

تصویر کے کاپی رائٹ Others
Image caption عبدالسلام صالح کے بارے میں خیال ہے کہ وہ پیرس میں ہونے والے حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں جبکہ ان کے بھائی محمد عبدالسلام کو چھوڑ دیا گیا ہے

بیلجیئم کے حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے پیرس کے حملہ آوروں میں سے ایک کے بھائی کو رہا کر دیا ہے۔

رہا کیے جانے والے شخص محمد عبدالسلام کے بھائی بارہم ان حملہ آوروں میں سے ایک تھے جنھوں نے باتاکلان تھیئٹر میں خودکش حملے کر کے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

پیرس حملوں کے بعد سلسلہ وار چھاپے اور گرفتاریاں

پیرس حملے: ’ایک حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب رہا‘

ان کے ایک اور بھائی صالح عبدالسلام کو فرانسیسی پولیس کی جانب سے اہم مشتبہ فرد سمجھا جا رہا ہے۔

محمد عبدالسلام کی وکیل نیٹلی گیلنلٹ نے کہا کہ ان کے موکل کو ان کے بھائی کی موت کی تفصیلات صرف ایک گھنٹے قبل معلوم ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر خبروں میں آنے کے بعد ان کے موکل کی زندگی کا مقصد اب اپنے خاندان کی خدمت کرنا ہے اور اُسی جگہ اپنی ملازمت کو برقرار رکھنا ہے جہاں وہ دس برس سے کام کر رہے ہیں۔

ان کے بھائی نے رہائی کے بعد کہا کہ ان کے خاندان کو نہیں معلوم کہ صالح کہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

اسی بارے میں