ایک ساتھ گانا گانے کا عالمی ریکارڈ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption یہ گانا ایک دیو قامت خیمے کے نیچے گایا گیا

ترکمانستان میں اطلاعات کے مطابق ملک کے صدر کی ترتیب دی ہوئی دھن پر ایک ساتھ ہزاروں افراد نے گانا گانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چار ہزار سے زائد افراد نے ایک دیو قامت خیمے کے نیچے جمع ہو کر ’فارورڈ، اونلی فارورڈ‘ گانا گایا۔

اپنے ہی بچوں کا ریکارڈ توڑ دیا!

اس تقریب میں ایک بڑی سکرین بصب کی گئی تھی جس پر وڈیو کے ذریعے صدر قربان گلے بئیردی مخلف کو گانے کی ترتیب بتاتے اور شرکا کے ساتھ گاتے دکھایا گیا۔

اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ گانے والے لوگوں کا یہ ریکارڈ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بنایا گیا۔

صدر کے حق میں حمایت کا اظہار کرنے کے لئے یہ خصوصی پروگرام تیار کیا گیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سیدہ سوباسی نے گذشتہ ہفتے ہونے والی اس پرفارمنس کے بعد ترکمانستان کے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ’میں نے ترکمانستان کے عوام میں بڑھتی ہوئی حب الوطنی کو دیکھا جب وہ ایک سانس میں ملک کے سربراہ کے ترتیب دیے ہوئے گانے کوگا رہے تھے۔‘

رواں برس کے آغاز میں اشک آباد میں صدر کے وسیع سنہری مجسمے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔

صدر پہلے بھی ملک میں ہونے والے کار ریسنگ اور گھڑ سواری کی کئی تقریبات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

قربان گلے بئیردی مخلف کی لکھی ہوئی نظم ’فارورڈ اونلی فارورڈ‘ کو اگست میں شائع کیا گیا تھا جس کے بعد اب اسے ایک ترانے کی شکل دے دی گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption صدر کے وسیع سنہری مجسمے کا افتتاح رواں برس اپریل میں کیا گیا

اسی بارے میں