اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نميبيا عالمی حدت سے کیسے متاثر ہو رہا ہے؟

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے گرم علاقوں میں آنے والے برسوں میں قحط اور خشک موسم کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ جنوب مشرقی افریقہ میں واقع نمیبیا ایک ایسا ملک ہے جس کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید خطرات درپیش ہیں۔

گزشتہ تین سال سے نمیبیا قحط کا شکار ہے اور تقریباً پانچ لاکھ لوگ امدادی خوراک کا سہارا لے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال اور بھی بگڑ سکتی ہے۔ ڈیوڈ شکمن کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں زیاد ظفر۔