برازیل کا تاریخی ریلوے سٹیشن آگ سے تباہ

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں لگنے والی آگ نے 19 ویں صدی کے ایک تاریخی ریلوے سٹیشن میں قائم ایک معروف میوزیم کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔

آگ نے اس ریلوے سٹیشن میں قائم معروف میوزیم جس میں پرتگالی زبان کی دستاویزات تھیں کو بری طرح تباہ کر دیا۔

آگ نے ’سٹیشن آف لائٹ‘ نامی اس ریلوے سٹیشن کی چھت کو نقصان پہنچایا جس برطانیہ نے بنایا تھا۔

یہ ریلوے سٹیشن سنہ 1901 کے دوران بحرِ اوقیانوس کی بندرگاہ سینٹوس کی جانب لوبیے کی نقل و حمل کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

ریلوے سٹیشن پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک فائر مین ہلاک ہو گیا۔

ریلوے سٹیشن کی جلتی ہوئی عمارت کی اگلی مضافاتی ریلوے لائن کو حفاظتی نقطۂ نظر کے طور پر بند کر دیا گیا۔

’سٹیشن آف لائٹ‘ نامی اس ریلوے سٹیشن کو برطانیہ کے ریلوے سٹیشن کے ایک ماہر آرکیٹیکٹ چارلز ہینری نے سنہ 1901 میں تعمیر کیا تھا۔

اس ریلوے سٹیشن کی کلاک ٹاور اور سٹیل کی کلاکس محرابی چھت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اُسے اس زمانے کے برطانوی ریلولے سٹیشنوں کی طرز پر بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب چند مورخین کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے سٹیشن آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے فائنڈر سٹریٹ نامی سٹیشن سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔

اسی بارے میں