ڈاکٹر کےگھونسے سے مریض چل بسا

تصویر کے کاپی رائٹ Rossiya 24
Image caption گھونسا کھانے کے بعد ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 56 سال تھی اور بیلگوریڈ شہر کا رہائیشی تھا

روس کے ایک ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک ڈاکٹر نے مریض کو گھونسا مارا، جس کے بعد مریض زمین پر گرا اور مر گیا۔

یہ واقعہ گذشتہ ماہ کے آخر میں روس کے درالحکومت ماسکو کے جنوب میں واقع بیلگوریڈ کے علاقے میں ہوا۔

روس کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مریض نے پہلے ایک نرس کو مارا جس کے بعد وہیں موجود ڈاکٹر نے مریض کو گھونسا مارا۔

ایک سرکاری اہلکار نے روسی ٹی وی کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ ’نادانستہ طور پر غیر ارادی قتل‘ کا مقدمہ ہے لیکن اس قتل کا فوجداری مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مقامی تفتیشی کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ مریض کے قتل میں ڈاکٹر کی جانب سے دشمنی وغیرہ کا عنصر شامل نہیں ہے۔

ڈاکٹر کا گھونسا کھانے کے بعد ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 56 سال تھی اور بیلگوریڈ شہر کا رہائشی تھا۔

اسی بارے میں