نواز شریف، جو بائیڈن اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات

تصویر کے کاپی رائٹ PM house
Image caption ملاقات میں افغانستان میں امن اور مصالحت کےمقصد پر توجہ مرکوز رکھنے پر اتفاق کیا گیا

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ملاقات کی اور افغانستان میں امن اور مصالحت کے لیے کی جانے والی چار ملکی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

’طالبان گروہ اختلافات سیاسی طریقے سے حل کریں‘

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

افغانستان کے لیے’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے قبل پاکستان، امریکہ اور افغانستان کے حکام کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تینوں ملکوں کی قیادت نے افغانستان کے لیے امن اور مصالحتی عمل کا جائزہ لیا اور امریکہ، چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی چار ملکی رابطہ کمیٹی کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شرکا نے امن اور مصالحت کےمقصد پر توجہ مرکوز رکھنے پر اتفاق کیا۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی نے گذشتہ روز چارسدہ میں یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور پاکستان کے وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر انھوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کی تعریف کی۔

اسی بارے میں