ساڑھے سات لاکھ پاؤنڈ کا آلو

ایک بزنس مین نے چند گلاس وائن پینے کے بعد آئرش آلو کا پورٹریٹ ساڑھے سات لاکھ پاؤنڈ میں خریدا۔

اس آلو کا پورٹریٹ بنانے والے فوٹوگرافر کیون ابوش نے سنڈے ٹائمز کو بتایا ’یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی نے فوراً ہی میری تصویر خرید لی ہو۔ ہم نے دو دو گلاس وائن پی اور بزنس مین نے مجھ سے کہا: مجھے یہ پسند آئی ہے۔‘

کیون نے مزید کہا ’دو اور وائن کے گلاس کے بعد اس نے مجھ سے کہا: مجھے یہ تصویر چاہیے۔ ہم نے دو ہفتے بعد تصویر کی قیمت طے کی۔‘

کیون نے آئرش آلو کی تصاویر سنہ 2010 میں بنائی تھیں۔ لیکن وہ جونی ڈیپ اور سٹیون سپیلبرگ جیسے مایہ ناز افراد کی تصاویر کے لیے مشہور ہیں۔

کیون کی تصاویر کم از کم دو لاکھ پاؤنڈ کی ہوتی ہیں۔