بھوٹان کے نئے ولی عہد کی پیدائش

تصویر کے کاپی رائٹ AFPRoyal Office for Media Bhutan
Image caption شاہی جوڑنے نے ابھی بچے کے نام کا اعلان نہیں کیا

بھوٹان کے شاہی جوڑے نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے یہ بچہ ہمالیائی اقوام کا ولی عہد ہے۔

شاہی خاندان کے میڈیا آفس کے مطابق ولی عہد شہزادہ ہے جس کی پیدائش جمعے کو دارالحکومت تھمپو میں واقع لنکانہ محل میں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد عزت مآب شہزادے کی ولادت پر بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2011 میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے وینگ چُک نے جیسٹن پیما نامی خاتون سے شادی کی تھی جن کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں تھا۔

شاہی جوڑنے نے ابھی بچے کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

شاہی جوڑے کے بچے کی ولادت کے بعد بھوٹان کا پہلا دورہ کرنے والے شاہی جوڑوں میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شامل ہوں گے جو موسم بہار میں بھوٹان کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔

بھوٹان کے بادشاہ جگمے وینگ چُک نے بھارت اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ سنہ دو ہزار چھ میں اپنے والد کی بادشاہت سے علیحدگی کے بعد ملک کے بادشاہ بنے۔

واضح رہے کہ مارچ سنہ دو ہزار آٹھ میں بھوٹان میں آئینی بادشاہت قائم ہونے کے بعد بادشاہ نے اپنی اختیارات چھوڑ دیے تھے۔

اسی بارے میں