سینیٹر روبیو پر حریف امیدواروں کی تنقید

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty
Image caption اس مباحثے کا انعقاد نیو ہیمپ شائر میں کیا گیا تھا

رپبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنے کے خواہش مند نوجوان سینیٹر مارکو روبیو کو حریف امیدواروں کی جانب سے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریاست نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے روبیو جن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، کو ناتجربہ کار اور لکیر کا فقیر قرار دیاہے۔

صدارتی امیدواروں کا آج پہلا امتحان، ٹرمپ اور ہلیری کو سبقت سیاسی رہنماؤں کی جائے پیدائش کتنی اہم ٹرمپ کا آخری ریپبلکن مباحثے کے بائیکاٹ کا اعلان

مباحثے کے دوران فلوریڈا سے منتخب سینیٹر روبیو کو ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر جارج بش کے بھائی جیف بش کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس مباحثے کا انعقاد نیو ہیمپشائر میں کیا گیا تھا جہاں چار روز بعد دونوں رپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے ممبران صدارتی ٹکٹ کے امیدوار کا چناؤ کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی انتخاب لڑنے والے تمام امیدوار اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ نیو ہیمپشائر سے منتخب ہونا بہت اہم ہے۔

ریاست ہیمپشائر سے اب تک آنے والے ووٹروں کے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ متنازع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ مارکو روبیو اپنے حریفوں کے برعکس ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا خاندان کیوبا سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔

اسی بارے میں