لندن کے شاہی محل کے باہر آگ سے جھلسنے والا شخص ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Google

لندن کی پولیس کا کہنا ہے کہ کیسنگٹن پیلس کے باہر آگ سے جھلسنے والا ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

لندن میں کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچز کے گھر گرینج کے معیاری وقت کے مطابق تین بج کر 42 منٹ پر پولیس اہلکاروں کو بلایا گیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص موقعے ہی پر ہلاک ہو چکا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس واقعے کو شدت پسندی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔‘

فورس کا کہنا ہے کہ لندن ہسپتال نے نصف شب کے بعد اس شخص کے جانبر نہ ہونے کے کچھ ہی وقت کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا۔

تین گھنٹے بعد پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کی مشتبہ حرکات کی اطلاعات کے بعد محل میں بلایا گیا تھا۔

جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو یہ 40 سالہ شخص آگ میں جھلس رہا تھا۔

رائل خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچز اس وقت محل میں موجود نہیں تھے۔

اسی بارے میں