ننھےشہزادے اور شہزادی کا برف میں پہلا کھیل

تصویر کے کاپی رائٹ John Stillwell
Image caption شہزادی شارلٹ کی پیدائش کے بعد شاہی جوڑا اپنے بچوں کے ہمراہ پہلی بار چھٹیاں منا رہا ہے

برطانوی شاہی جوڑا ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹنن اپنی بیٹی شہزادی شارلٹ کی پیدائش کے بعد تفریح کے لیے فرینچ ایلپس میں موجود ہیں اور انھوں نے اپنی چند تصاویر ریلیز کی ہیں۔

اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ شاہی جوڑے کی ایلپس پر مختصر چھٹیوں کا آغاز بدھ کی رات کو ہوا جس کے بعد شاہی خاندان کی چھ تصاویر کھینچی گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ John Stillwell

شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کا برف میں یہ پہلا کھیل تھا۔

کنسنگٹن پیلس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاندان کے لیے ’یہ بہت خاص تفریح‘ تھی۔

محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کو امید ہے کہ لوگ ان تصاویر سے محظوظ ہوں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ John Stillwell
Image caption شہزادہ ولیم برطانوی شاہی فضائیہ میں بطور پائلٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں

خیال رہے کہ یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شہزادہ ولیم کو چند اخبارات کی جانب سے یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ شاہی مصروفیات میں کم حصہ لیتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ John Stillwell
Image caption شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم سے اپریل دو ہزار گیارہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں

اسی بارے میں