متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ یمن میں لاپتہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption یہ پہلا موقع ہے کہ یمن میں جاری کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے کسی طیارے کے نقصان کی خبر آئی ہے

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل اس کا ایک جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کا اعلان ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی زیرِ قیادت عسکری اتحاد مارچ سنہ 2015 سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے کسی طیارے کے نقصان کی خبر آئی ہے۔

اس سے قبل دسمبر میں بحرین کا ایک جنگی طیارہ ’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے سعودی عرب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جبکہ مئی میں مراکش کا ایک طیارہ یمن کی فضائی حدود میں گر گیا تھا۔

یہ دونوں طیارے بھی ’آپریشن ڈیسائسیو سٹارم‘ نامی کارروائی میں شریک تھے۔

یمن کے تنازع میں اب تک چھ ہزار کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔

اسی بارے میں