اردن میں بس الٹنے سے 14 فلسطینی زائرین ہلاک

Image caption حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے

اردن میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب پیش آنے والے حادثے میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے 14 زائرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اردنی شہری دفاع کے حکام کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب دارالحکومت عمان سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

حکام کے مطابق بس میں سوار افراد عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ حادثے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں