سپین میں بس حادثہ، 13 افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption حکام کے مطابق بس ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا ہے اور اسے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے

سپین میں غیر ملکی طلبا کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بس میں 57 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت غیر ملکی طلبا کی تھی۔اطلاعات کے مطابق اس بس کو حادثہ سپین کے شہر ویلنسیا سے بارسلونا جاتے ہوئے پیش آیا۔

غیر ملکی طلبا آتش بازی کا میلہ دیکھ کر واپس بارسلونا جا رہے تھے۔

جائے حادثے سے آنے والے تصاویر میں ایک بس کو الٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور موقع پر متعدد ایمبولینسز بھی نظر آ رہی ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رروئٹر کے مطابق بس سپین کے علاقے کاتالونیہ میں واقع شہر بارسلونا سے 150 کلومیٹر کی دوری پر تھی جب اسے حادثہ پیش آیا تاہم فوری طوری پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

کاتالونیہ کی وزیرِ داخلہ جورڈی جین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ ’اس بس میں طلبا سوار تھے جن میں اکثریت غیر ملکی طلبا کی تھی۔‘

حکام کے مطابق بس ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا ہے اور اسے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں