پیرس پر ناکام حملے کے منصوبہ ساز پر فردِ جرم عائد

تصویر کے کاپی رائٹ AP

بیلجیئم میں استغاثہ نے پیرس پر حملے کے ناکام منصوبے کے حوالے سے دوسرے شخص پر فردِ جرم عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بیلجیئم کے حکام نے بتایا تھا کہ پیرس میں ہونے والے حملوں کے مشتبہ حملہ آور صلاح عبدالسلام نے منگل کو برسلز میں ہونے والے حملے کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔

استغاثہ نے کہا کہ عبدالسلام جو برسلز میں گذشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے ہیں وہ ابتدا میں تعاون کر رہے تھے لیکن جب ان سے منگل کو ہونے والے دھماکوں کے بارے میں پوچھا گيا تو انھوں نے ’اپنے چپ رہنے کے حق‘ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ عبدالسلام کو برسلز میں ہونے والے حملے کے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے برسلز اور پیرس حملوں میں ملوث عسکریت پسند گروہ کو صفحۂ ہستی سے مٹایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس اور بیلجیئم کے حکام مشتبہ ملزمان کی تلاش اور ان کی گرفتاری میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ابھی بھی خطرہ موجود ہے۔

اسی بارے میں