ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر گرفتار

لیوانڈؤسکی تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption لیوانڈؤسکی اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر کورے لیوانڈؤسکی پر انتخابی مہم کے دوران ایک صحافی پر حملے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لیوانڈؤسکی پر الزام ہے کہ انھوں نے بریٹبارٹ کی سابق رپورٹر مشیل فیلڈز پر حملہ کیا تھا۔

آٹھ مارچ کو جب مشیل نے ان سے کوئی سوال پوچھنا چاہا تو انھوں نے اسے زمین پر گرا دیا جس سے مشیل کے بازو پر زخم آ گیا۔

امریکہ میں صدارتی اُمیدوار کی دوڑ میں شامل ریپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کیمپ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیوانڈؤسکی صحتِ جرم سے انکار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فلوریڈا کے علاقے جوپیٹر میں جہاں سے پولیس نے لیوانڈؤسکی کو گرفتار کیا تھا، اس مبینہ حملے کی ویڈیو فٹیج بھی جاری کی ہے۔

اسی بارے میں