ناروے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 13 ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Vegard Jostein Turoy
Image caption حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 11 لاشیں مل چکی ہیں

ناروے میں حکام کا کہنا ہے کہ برگن شہر کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برگن کے مغرب میں حادثے کا شکار ہونے والے اس ہیلی کاپٹر میں ناروے کے 11 شہری، ایک برطانوی اور اطالوی شہری سوار تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا اور اب تک 11 لاشیں ملی چکی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر دو کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے بعد ناروے کے شہری ہوا بازی کے ادارے نے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ماڈل کے دوسرے ہیلی کاپٹروں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EVN grab
Image caption حادثے کے بعد سپر پوما ہیلی کاپٹروں کا استعمال روک دیا گیا ہے

ہیلی کاپٹر یورکاپٹر ای سی سپر پوما ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

حکام نے ناروے کے وی جی اخبار کو بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی سروس گذشتہ برس دو بار ملتوی کی گئی۔

ہیلی کاپٹر گلفیکس میں واقع تیل کی تنصیبات سے برگن جا رہا تھا۔

تیل کی کمپنی سٹٹ آئل کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ان کے ملازم تھے۔

واقعے کے بعد سٹٹ آئل اور برطانوی کمپنی بی پی نے سپر پوما ہیلی کاپٹروں کا استعمال روک دیا ہے۔

اسی بارے میں