شوہر کی جاسوسی کرنے پر جرمانہ اور ملک بدری

تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock
Image caption اس خاتون نے اپنے شوہر کا موبائل فون کھنگالا اوراُس میں موجود تصاویر منتقل کیں

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک عورت کو اپنے شوہر کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر نہ صرف جرمانہ کیا بلکہ اسے ملک بدر کرنے کی بھی سزا سنائی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عورت نے اپنے شوہر پر شک کیا تھا کہ اُسکا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ ہے۔

* ریڈیو اپیل کے ذریعے شوہر کی تلاش

اِسی وجہ سے اس خاتون نے اپنے شوہر کا موبائل فون کھنگالا اوراُس میں موجود تصاویر منتقل کیں۔

شوہر نے اِس بارے میں حُکام کو آگاہ کیا اور پھر اس کی بیوی کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

یہ قانون کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی کے معاملات کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔

جس خاتون کو سزا سنائی گئی ہے وہ عرب تارک وطن ہیں جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

اپنے شوہر کی جاسوسی کرنے پر اس خاتون کو چالیس ہزار امریکی ڈالرز کا جرمانہ کیا گیا ہے اور اُنھیں اب ملک بھی چھوڑنا پڑے گا۔

اسی بارے میں