تھائی لینڈ کے سکول میں آتشزدگی، 17 طالبات ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption جب آگ لگی تو ہاسٹل میں 38 طالبات موجود تھیں

تھائی لینڈ میں ایک سکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے کم از کم 17 لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آگ اتوار کی رات کو لگی جب 5 سے 13 سال کی یہ بچیاں سو رہی تھیں۔

ایک مقامی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 38 طالبات اس وقت وہاں موجود تھیں۔ 5 طالبات زحمی ہیں جبکہ دو ابھی لاپتہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

مقامی میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیانگ رائی نامی علاقے میں دو منزلہ عمارت آگ کے لپیٹے میں ہیں جبکہ آگ بجھانے والے اہلکار اس پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption لاپتہ طالبات کی تلاش کی جا رہی ہے

علاقے کے نائٹ گورنر ارکوم ساکاپن کا کہنا تھا کہ کچھ طالبات جاگ رہی تھیں اس لیے وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہیں۔

’لیکن دوسری بچیاں سو رہی تھیں اور نکل نہیں پائیں اور اس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔‘

مرنے والی طالبات کی لاشیں شناخت کے لیے ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ لاپتہ طالبات کی تلاش کی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے اس نجی سکول میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں کی طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔

اسی بارے میں