ڈزنی میں مگرمچھ کا حملہ، بچے کی لاش برآمد

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پولیس نے اس بچے کی لاش برآمد کر لی ہے جسے ڈزنی ورلڈ میں ایک مگرمچھ کھینچ کر پانی میں لے گیا تھا۔

پولیس کے غوطہ خوروں نے بچے کی لاش برآمد کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بچے کا نام لین گریوز تھا اور اسے اس کے خاندان کے سامنے منگل کی شام ایک مگرمچھ نے دبوچ لیا تھا۔

مگرمچھ بچے کو پانی میں لے گیا: ویڈیو

اس حملے کے بعد پانچ مگر مچھوں کو پکڑ کر مارا گیا تاکہ بچے کی لاش برآمد ہو سکے۔

اس لاش کی ابھی باضابطہ طور پر شناخت ہونی باقی ہے لیکن پولیس کا پورا یقین ہے کہ یہ لاش اس بچے کی ہی ہے۔

یہ بچہ کم گہرے میں پانی میں تھا جب مگر مچھ نے اس پر حملہ کیا اور وہ اسے کھینچ کر گہرے پانی میں لے گیا۔

یہ خاندان نبراسکا سے آیا تھا اور اس کے تین بچے تھے اور وہ لگون کے قریب کم گہرے پانی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس لگون پر ’تیرنا منع ہے‘ کا سائن بھی لگا ہوا تھا لیکن اس کے کوئی شواہد نہیں کہ وہ بچہ نہا رہا تھا۔

بچے کے والد نے بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوئے۔

ڈزنی کی ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ اس لگون پر مگر مچھوں کی موجودگی کے حوالے سے کسی قسم کا سائن نہیں ہے۔

اسی بارے میں