نہتی ماں نے اپنے بچے کو شیر سے چھڑا لیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جنگلی حیات کے حکام کے مطابق اس گھر کے قریب ایک نوجوان شیر کو مارا گیا ہے

امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں ایک عورت نے اپنے ہاتھوں سے پہاڑی شیر کا منہ کھول کر اپنے پانچ سالہ بچے کو آزاد کروایا۔

حکام کے مطابق بچہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس کی ماں کو چیخوں کی آواز آئی۔ وہ دوڑ کر باہر آئی تو دیکھا کہ شیر اس کے بچے کے اوپر کھڑا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو سر، گردن اور چہرے پر زخم آئے ہیں تاہم اس کی حالت بہتر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آبادی میں آنے والے دو شیروں کو مارا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس عورت نے اپنے ہاتھوں سے شیر کا جبڑا کھولا اور دائیاں ہاتھ اس کے منہ میں ڈال کر اپنے بچے کا سر آزاد کروایا۔

اس کے ہاتھوں پر اور ٹانگوں پر بھی زحم آئے ہیں جبکہ لگ بھگ دو سال کر عمر کا یہ شیر وہاں سے فرار ہو گیا۔

جنگلی حیات کے حکام کے مطابق اس گھر کے قریب ایک نوجوان شیر کو مارا گیا ہے جبکہ چند گھنٹوں بعد ہی وہاں ایک دوسرا شیر بھی آیا۔

یہ واقعہ جمعے کی رات کو لوئر وڈی کریک میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کولوراڈو میں 4500 پہاڑی شیر ہیں اور آبادی میں ان کا نظر آنا بڑھتا جا رہا ہے۔

آخری مرتبہ سنہ 2015 میں شیر نے ایک آدمی پر حملہ کیا تھا جب مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔

اسی بارے میں