آسٹریلیا میں انتخابات، انٹارکٹکا میں ووٹنگ

تصویر کے کاپی رائٹ Aaron Stanley. Australian Antarctic Division
Image caption انٹارکٹا میں مقیم آسٹریلوی شہری دیوس سٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں

آسٹریلیا میں اس سال ہونے والے انتخابات میں انٹارکٹکا سے بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں

آسٹریلیا میں ہونے والے عام انتخابات میں سنیچر کو ووٹ ڈالے جائیں گے تاہم برفیلے براعظم انٹارکٹکا میں مقیم 70 سے زائد آسٹریلوی محققین قبل از وقت حق رائے دہی کا حق استعمال کیا ہے۔

آسٹریلیا کے الیکشن آفس نے انٹارکٹکا میں تین سٹیشنوں میں پولنگ کا اہتمام کیا۔

آسٹریلیا سے باہر قائم پولنگ سٹیشنوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مرکزی نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Aaron Stanley. Australian Antarctic Division
Image caption سنہ 2016 کے انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز اور پولنگ بوتھ آسٹریلیا سے انٹارکٹا پہنچائے گئے

خیال رہے کہ انٹارکٹکا میں کم از کم درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اور برف میں گھرے علاقے میں ووٹ ڈالنے کا عمل خاصا ڈرامائی دکھائی دیتا ہے۔

آسٹریلین انٹارکٹک ڈویژن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’وہ سال کے تقریبا چھ ماہ باہر کی دنیا سے قطع تعلق رہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس سال ان کے لیے کچھ پرلطف بھی ہے۔‘

انتخابات سے قبل کی جانے والی رائے شماری کے مطابق وزیراعظم میلکم ٹرنبل حزب اختلاف کے رہنما بل شورٹن کو شکست دے سکتے ہیں۔

اسی بارے میں