اوہ سوری، غلطی سے میزائل چل گیا

تصویر کے کاپی رائٹ .
Image caption سیونگ فنگ تھری میزائل کی رینج 300 کلو میٹر ہے۔

تائیوان میں حکام کا کہنا ہے کہ ان کی نیوی نے غلطی سے سپر سونک یا آواز سے زیادہ تیز میزائل چلا دیا جس سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ تائیوان کی سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق نیوی کی کشتی کؤسونگ میں گشت کر رہی تھی جہاں سیونگ فنگ تھری نامی میزائل غلطی سے چل گیا۔

میزائل جب فائر ہوا تو اس کا رخ چین کی طرف تھا اور پینگو جزائر میں ایک کشتی کو جا کے لگا جس سے کشتی میں سوار تائیوانی باشندہ ہلاک ہو گیا۔

سیونگ فنگ تھری میزائل کی رینج 300 کلو میٹر ہے۔

سینکڑوں میزائل:

یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب چین میں کیمونسٹ پارٹی کے قیام میں آنے کی پچانویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

رپورٹرز کے اس سوال پر کہ کیا اس واقعہ سے چین اور تائیوان کے تعلقات پر فرق پڑے گا، تائیوان نیوی کے وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ انھوں نے پینگو جزائر کی وزارت دفاع کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے اور اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کیا تائیوان نے چین کو اس واقعے سے براہ راست مطلع کیا ہے یا نہیں۔

چین، تائیوان کو اپنا صوبہ مانتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ تائیوان کو چین کا حصہ ہونا چاہیے چاہے بزور طاقت کیوں نہ ہو۔ چین کے سینکڑوں میزائلوں کا رخ تائیوان کی طرف ہے۔

تائیوان کے صدر سائی انگ ون جو کہ فوج کے سربراہ بھی ہیں، اس وقت ملک سے باہر ہیں۔

اسی بارے میں