کینیڈین شخص کا کالے ریچھ سے مقابلہ

Image caption کینیڈا کی وزارتِ جنگلات کا کہنا ہے کہ علاقے میں کالے ریچھوں کے حملے کم ہی ہوتے ہیں

کینیڈا کے ایک شخص نے ایک باکسر کے طور پر مہارت کے ساتھ 320 پونڈ (145) کلو گرام وزنی کالے ریچھ کا مقابلہ کیا۔

انٹاریو سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ رِک نیلسن اپنے کتے کے ہمراہ جا رہے تھے جب ریچھ کے بچے نے جھاڑی سے اپنا سر باہر نکالا، اگلے ہی لمحے مادہ ریچھ نے جھاڑیوں سے نکل کر ان پر حملہ کر دیا۔

رِک نیلسن نے مادہ ریچھ کا ہاتھوں سے مقابلہ کیا جس سے ان کے منہ اور سینے پر معمولی زخم آئے۔

رِک نیلسن کی جانب سے متعدد حملوں کے بعد مارہ ریچھ اپنی زخمی ناک کے ساتھ وہاں سے چلی گئی۔

اس حوالے سے نیلسن کا کہنا تھا کہ’میں تھوڑا پیچھے ہٹ گیا اور ایسے چلنا شروع ہوا جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہیں، میں نے ریچھ کے بچے کا پیچھا کیا، میں واقعی ہی خوش قسمت رہا۔‘

نیلسن نے کینیڈا کے براڈ کاسٹر کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ سیاہ ریچھوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔

دوسری جانب کینیڈا کی وزارتِ جنگلات کا کہنا ہے کہ علاقے میں کالے ریچھوں کے حملے کم ہی ہوتے ہیں۔

انٹاریو کی حکومت کا کہنا ہے کہ کالے ریچھ عام طور پر انسانوں کا سامنے کرنے پر گریز کرتے ہیں۔

اسی بارے میں