مشی گن میں عدالت کے باہر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ ABC

امریکی ریاست مشی گن میں ایک مسلح شخص نے عدالت کے باہر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ دو افراد کو زخمی کر دیا۔

بیرن کاؤنٹی کے شیرف پال بیلی نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ میں شیرف کے دو نائبین سمیت مسلح شخص ہلاک ہو گیا۔

٭ امریکہ: احتجاجی ریلی میں فائرنگ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک

٭ ڈیلس میں خطرے کے پیش نظر سخت سکیورٹی

مشی گن کے گورنر رک سنائیڈر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔

بیرن کاؤنٹی کے شیرف پال بیلی کے مطابق زخمی ہونے والے ڈپٹی شیرف اور ایک دوسرے شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پال بیلی نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کو ’وحشت ناک‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ مشی گن میں فائرنگ کا تازہ واقعہ ڈیلس میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسی بارے میں