عقاب نے بچے کو اٹھانے کی کوشش کی

تصویر کے کاپی رائٹ Christine OConnell Instagram 55chris
Image caption چھ سے آٹھ سال کی عمر کے آس پاس بچے کے چہرے پر ’معمولی‘ زخم پیش ائے ہیں

مرکزی آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پرندوں کی ایک مشہور نمائش میں ایک عقاب نے ایک چھوٹے بچے کو اپنے پنجوں سے اٹھا کر اڑنے کی کوشش کی ہے۔

آلس سپرنگ ڈیزرٹ پارک میں ہونے والے شو کے دوران پرندے نے کئی لوگوں کے سامنے چینختے چلاتے بچے کا سر جھپٹنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ لگ رہا تھا جیسے عقاب نے بچے کو ’ایک چھوٹا جانور سمجھ کر‘ اٹھانے کی کوشش کی۔

چھ سے آٹھ سال کی عمر کے آس پاس بچے کے چہرے پر ’معمولی‘ زخم آئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ CHRISTINE OCONNELL INSTAGRAM 55CHRIS

واقعے کے وقت وکٹوریا سٹیٹ سے تعلق رکھنے والی کرسٹین او کونل اپنے شوہر کے ساتھ نمائش میں موجود تھیں۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ عقاب 15 میٹر کے فیصلے سے سیدھا بچے کی طرف آیا۔

انھوں نے کہا ’بچے کے قریب بیٹھنے والے ایک شخص نے کہا کہ بچہ اپنی جیکٹ کی زپ کو اوپر نیچے کر رہا تھا۔‘

زپ کی آواز سے متاثر ہو کر عقاب نے بچے کی سبز جیکٹ کی ٹوپی کو جھپٹ کر اسے اٹھانے کی کوشش کی جب پارک کے سٹاف نے اسے بچا لیا۔

واقعے کے بعد خوف زدہ بچے کا خون بہا لیکن اس کے زخم معمولی تھے۔

اس واقعے کے بعد پارک نے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعے کے حالات کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے جس کے دوران عقاب کو شو سے ہٹا دیا جائے گا۔‘