دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ ISTOCK
Image caption ہیوی میٹل کے گیتوں میں لفظ برن کا کثرت سے استعمال پایا جاتا ہے

1۔ موسیقی کی دنیا میں ’برن‘ انگریزی زبان کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جب کہ ’پارٹکولر‘ سب سے کم۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں (نیو یارک میگزن)

2۔ بجو ’بی بی سی ورلڈ سروس‘، ’سی بی سی نیوز‘ اور ’دا ونڈ ان دا ولوز‘ سے خوف کھاتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں (سی بی سی)

3۔ براک اوباما کی اہلیہ نے ایک بار کہا تھا کہ براک رات میں بادام کے سات دانے کھاتے ہیں لیکن وہ ہر رات صرف سات دانہ نہیں کھاتے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں (پولیٹیکو)

4۔ سنہ 1986 کی سپر مین فلم سے کسی نے بڑی جانفشانی سے ملٹن کینز کا دس منٹ کا فوٹیج تیار کیا ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

5۔ شمسی توانائی کا استعمال کر کے آپ پیشاب کو بیئر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں (ڈیلی ٹیلیگراف)
Image caption آسٹریلیا ہر سال سات سینٹی میٹر شمال کی جانب بڑھ رہا ہے

6۔ سنہ 2016 میں مارچ تک برطانوی پولیس نے صرف سات بار فائرنگ کی ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں (دا انڈیپینڈینٹ)

7۔ آسٹریلیا ہر سال سات سینٹی میٹر شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

8۔ آکسفورڈ شائر میں فٹ پاتھ پر جو عجیب سے نشانات دیکھے گئے تھے اور جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انھیں چوروں نے بنایا ہے وہ در اصل ایک دوڑنے والے کلب نے بنائے تھے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

9۔ لندن ایسٹن سے برمنگھم کے لیے ریل کے 42 قسم کے کرایے ہیں جو کہ چھ پاؤنڈ سے 119 پاؤنڈ کے درمیان ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں (دا ٹائمز)

10۔ تین میں سے ایک شخص کی ناک میں سٹیفیلوکوکس ایریئس نامی بیکٹریا ہوتا ہے اور بعض معاملے میں یہ سپربگ ایم آر ایس اے ہوتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

اسی بارے میں