شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ، جاپانی سمندری حدود میں گرا

تصویر کے کاپی رائٹ ge
Image caption جاپانی وزار اعظم شنزو ایب کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ملک کے لیے ایک ’سنگین خطر‘ ہے

جنوبی کوریا اور جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ کیا ہے جو جاپانی سمندر میں گرا ہے۔

٭شمالی کوریا کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل تجربہ ناکام

اس میزائل کو بدھ کو شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے لانچ کیا گیا تھا اور اس نے 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو ایب کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ملک کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ ہے۔

شمالی کوریا پر جوہری اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تیار کرنے کی پابندی عائد ہے۔

لیکن اس نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان طے ایک معاہدے کے بعد ’ردعمل‘ کا وعدہ کیا ہےجس کے مطابق امریکہ جنوبی کوریا میں ایک اعلیٰ درجے کا امریکی میزائل دفاعی نظام نصب کرے گا۔

حالیہ مہنوں میں شمالی کوریا نے لگاتار میزائل کے ٹیسٹ کیے ہیں۔

امریکی سٹریٹیجک کمانڈ کا کہنا تھا بدھ کی صبح کو دو میزائل سے فائر کیے گئے لیکن لانچ ہونے کے فوری بعد ان میں سے ایک تباہ ہو گیا۔

اسی بارے میں