انڈیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو صفر کی برتری

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption روی چندرن ایشون کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے مین آف دا میچ قرار دیا گيا

انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو سینٹ لوسیا میں ہونے والے ٹیسٹ میں 237 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔

سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے 3 جبکہ ایشانت شرما اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹیں لی ہیں اور ایک ایک وکٹ بھونیشور کمار اور ایشون کے حصے میں آئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔

اس سے پہلے انڈیا نے اپنا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز سے شروع کیا اور 7 وکٹ پر 217 کے اسکور پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انڈیا کی جانب سے اجنکیا رہانے 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما نے جارحانہ 41 رنز بنائے۔

انڈیا نے پہلی اننگز میں آر ایشون اور وکٹ کیپر آر ساہا کی عمدہ سنچریوں کی بدولت 353 رنز بنائے تھے۔

ایشون کو ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے پانچ وکٹیں لی تھیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھارت نے ایک اننگز اور 92 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا۔

سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 18 اگست سے پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں