گرجا گھر کا دھواں اڑنے والے چیونٹیوں کا جھنڈ نکلا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ’واقعے کی جانچ کی تو انھیں جلد ہی پتہ چل گیا کہ یہ اڑتی ہوئی چیونٹیاں تھیں‘

فرانس میں آگ بجھانے والے ادارے کا عملہ جب ایک گرجا گھر میں دھویں کی اطلاع پر وہاں پہنچا تو وہاں انھیں آگ یا دھویں کی جگہ اڑنے والی چیونٹیوں کا جُھنڈ ملا۔

یہ واقعہ شمالی فرانس کے شہر لوزیو میں پیش آیا جہاں ایک مقامی شخص نے گرجا گھر سے ’دھواں‘ اٹھتا دیکھ کر آگ بجھانے والے عملے کو بلا لیا۔

ایک مقامی رہائشی نے فون پر عملے کو اطلاع دی تھی کہ پاس ہی واقع گرجا گھر کی چھت سے اسے دھواں اٹھتا دکھائی دیا ہے۔ دھویں کی اطلاع ملنے کے چند ہی منٹ بعد فائربریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا مگر وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ یہ تو اڑنے والی چیونٹیوں کا جُھنڈ ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ی رہائشی نے فون پر عملے کو اطلاع دی تھی کہ پاس ہی واقع ایک چرچ سے اسے دھواں اٹھتا دکھائی دیا ہے

فائر بریگیڈ کے علاوہ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

مقامی ایمرجنسی ادارے کے لارنٹ بولوس نے کہا کہ انھوں نے اس واقعے کی جانچ کی تو انھیں جلد ہی پتہ چل گیا کہ یہ اڑتی ہوئی چیونٹیاں تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ چیونٹیوں کا چرچ کے اوپر اڑنا ایک اتفاق تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چیونٹیاں آپس میں ملنے کے لیے گرمی کا وقت چنتی ہے اور انھیں گرم اور گیلی جگہیں پسند ہوتی ہیں۔

.

اسی بارے میں