کوکاکولا کے پلانٹ سے کروڑوں کی کوکین برآمد

تصویر کے کاپی رائٹ getty
Image caption تفتیش کاروں نے تحقیقات کے بعد کوکا کولا پلانٹ کے ملازمین کے اس معاملے میں ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا ہے

فرانس میں کولا کولا بنانے والی ایک فیکٹری سے پانچ کروڑ یورو مالیت کی کوکین برآمد ہوئی ہے۔

منشیات کے تھیلے جنوبی امریکہ سے بھیجے جانے والی سنگترے کے جوس کی کھیپ کے ساتھ ایک کنٹینر میں پائے گئے۔

جنوبی فرانس کے علاقے میں جہاں یہ فیکٹری موجود ہے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ضبط کی جانے والے 370 کلو گرام کوکین فرانس کی سرزمین پر ملنے والے منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق اس منشیات کی مالیت پاچ کروڑ یورو کے برابر ہے اور یہ ایک بہت برا سرپرائز ہے۔‘

تفتیش کاروں نے تحقیقات کے بعد کوکا کولا پلانٹ کے ملازمین کے اس معاملے میں ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

کوکا کولا کے علاقائی صدر جین ڈینس مالگراس کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی شواہد کے مطابق کوئی ملازم اس معاملے میں ملوث نہیں ہے۔‘

اپریل سنہ 2015 میں فرانس کے کسٹم افسران نے دو افراد کو 250 کلو گرام کوکین برطانیہ لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

اسی بارے میں