بشکیک میں چینی سفارت خانے پر خودکش حملہ

حکام کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں چینی سفارت خانے کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

کرغزستان کے نائب وزیرِ اعظم زینش رضاکوف نے بتایا ہے کہ اس حملے میں خودکش حملہ آور مارا گیا جب کہ سفارت خانے کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ سبھی افراد کرغز شہری تھے۔

حکام کے مطابق ایک کار سفارت خانے کے دروازے توڑتی ہوئی اندر گھس گئی اور چینی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر دھماکے سے پھٹ گئی۔

سوشل میڈیا پر آنے والی فوٹیج میں عمارت کے اوپر دھواں پھیلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری تصاویر میں جائے وقوعہ پر شیشے کے ٹکڑے بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

رضاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ’دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور ہلاک ہوا ہے جب کہ تین محافظ زخمی ہوئے ہیں۔‘

دھماکے کے بعد نہ صرف چینی سفارت خانہ بلکہ قریب ہی واقعہ امریکی سفارت خانے کو بھی خالی کروا لیا گیا۔

اسی ادارے نے چینی سفارت خانے کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔

مقامی خبررساں ادارے اے کی آئی پریس نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔

کرغر سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسی بارے میں