فلپائن کے بازار میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

فلپائن میں حکام کے مطابق صدر روڈریگو دوترتے کے آبائی شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فلپائن کے جنوبی شہر ڈاواو کے ایک پر ہجوم بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

٭ فلپائن کے صدر سزائے موت کی بحالی کے حق میں

فلپائن کے صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو جائے وقوع سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔

دھماکے کے بعد فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 60 میں سے 30 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

یہ دھماکہ مارکو پولو ہوٹل کے باہر ہوا جہاں فلپائن کے صدر اکثر آتے جاتے رہتے ہیں تاہم وہ دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں ٹوٹے ہوئے شیشے اور پلاسٹک کی کرسیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اور تفتیش کاروں نے جائے وقوع کو گھیر میں لے لیا ہے۔

ریجنل پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر کے خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا دیا ہے۔

انھوں نے لوگوں سے ہر وقت چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔

اسی بارے میں