راچڈیل:امام مسجد کے قتل پر عمر قید کی سزا

تصویر کے کاپی رائٹ Greater Manchester Police

برطانیہ کی ایک عدالت نے راچڈیل کی ایک مسجد کے امام کے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اکہتر سالہ قاری جلال الدین کا انتقال 18 فروری 2016 کو بچوں کے ایک پارک میں حملے کے دوران سر میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ہوا تھا۔

مانچسٹر کراؤن کورٹ میں ایک حملہ آور بائیس سالہ محمد حسین سعیدی پر مقدمہ چلایا گیا تھا جبکہ دوسرے ملزم محمد عبدالقادر کے بارے میں بتایا گیا کہ قتل کے بعد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ GMP

بنگلہ دیش کی شہریت رکھنے والے قاری جلال الدین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد پیدل گھر جا رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزمان سعیدی اور عبدالقادر کو مرحوم جلال الدین پر اس وقت غصہ آیا جب انھیں پتہ چلا کہ وہ تعویز گنڈھے کے مدد سے لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔

جمعہ کے روز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے ملزم محمد حسین سعیدی کو بتایا کہ ’آپ نے امام مسجد کی نگرانی کی اور انھیں شدید زخمی اور ہمیشہ کے لیے لیے اپاہج کرنے کی نیت سے حملہ کیا‘۔

متعلقہ عنوانات