سعودی عرب: ’شدت پسند حملے‘ میں دو پولیس اہلکار ہلاک

Image caption سعودی پولیس پر پہلے بھی حملے ہوئے ہیں

سعودی عرب میں سکیورٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ دمام شہر میں سنیچر کی شب ہونے والے ایک حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ’شدت پسند‘ حملہ تھا جو کہ رات ساڑھے گیارہ بجے پیش آيا۔

٭ دمام میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد کے باہر خودکش دھماکہ، چار ہلاک

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں پولیس اہلکار سنیچر کی رات جب دممام شہر میں اپنی پولیس گاڑی سے گشت کر رہے تھے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔

ہسپتال لائے جانے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو مردہ قرار دیا گیا۔

کسی گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور پولیس نے بھی کسی تنظیم کا نام نہیں لیا ہے۔

خیال رہے کہ دمام سعودی عرب کا شیعہ اکثریتی شہر ہے۔

اس سے قبل تیل سے مالامال سنی اکثریتی ملک سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں پولیس والوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

رواں سال جنوری میں ایسے ہی ایک حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں